نئی دہلی 30 ڈ سمبر ( ایجنسیز) ممتا ز ماہر تعلیم و سا بق وا ئس چا نسلر علی گڑ ھ مسلم یو نیو ر سٹی جنا ب سید حا مد کا طو یل علا لت کے بعد یہا ں ہمد رد کے مجید یہ ہا سپٹل میں ا نتقا ل ہو گیا۔ وہ 95 سال کے تھے ۔ ا ن کے پسما ند گا ن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ مر حو م کی اہلیہ کا دو سا ل پہلے ا نتقا ل ہو گیا تھا ۔ نما ز جنا زہ 30 ڈسمبر منگل کو بعد نما ز ظہر جا معہ ہمد ر د میں ادا کیجا ئیگی اور تد فین 3 بجے سہ پہر لو دھی رو ڈ پر وا قع قبر ستا ن پنچ پیر ا ں میں عمل میں آ ئے گی ۔ پر و فیسر سید حا
مد 1920 میں فیض آ باد اتر پر دیش میں پیدا ہو ئے۔ ان کا شما ر ہند و ستا ن کے چند او لین مسلم آئی ایس عہدیدا روں میں ہو تا تھا ا نہو ں نے اتر پر دیش میں ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کی خد ما ت انجا م دیں۔ جنا ب سید حا مد 1980 سے 1985 تک علی گڑ ھ مسلم یو نیو ر سٹی کے وا ئس چا نسلر کے عہدے پر فا ئز رہے ۔ جا مع ہمد رد کی سر گر میوں کو و سعت دینے میں انہو ں نے مر حو م حکیم عبد ا لحمید کے سا تھ نما یا ں کر دا ر ادا کیا ۔ ہمد ر د ایجو کیشن سو سا ئٹی ‘ ہمد رد اسٹڈ ی سر کل‘ مو لا نا آ زا د فا و نڈیشن اور مو لا نا آ زاد اردو یو نیو ر سٹی کے قیا م میں بھی انکا نما یا ں کر دا ر ر ہا ۔